Friday January 24, 2025

فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی

فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی

لاہور: فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری ، پنجاب حکومت کا پیشہ وارانہ تحفظ صحت بل لانے کا فیصلہ، ملازمین کے تحفظ اور صحت کے لیے کمیشن بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیکٹریوں اورکارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ وارانہ تحفظ بل لانے کا

فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پنجاب حکومت ان کے لیےسیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ بنائے گی۔ بل کے تحت کارخانوں ، فیکٹریوں کو بنانے سے پہلے اتھارٹی سے منظوری لینا ہوگی۔ملازمین کے تحفظ کے لیے ضلعی سطح پر کونسلز بھی بنائی جائیں گی، جس میں حکومت، ملازمین اور مالکان کے نمائندے شامل ہوں گے بل کے تحت مزدوروں کا ہر چھ ماہ بعد طبی معائنہ کرانا ضروری ہوگا۔ جس کے اخراجات مالک یا ادارہ برداشت کرے گا، کسی فیکٹری میں کام کرنے والے ملازم کو حادثے کی صورت میں کونسل کو اطلاع دینا ضروری ہوگافیکٹری یا کام کرنے کی جگہ کا پر حادثے کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہوگا۔کسی فیکٹری میں مشینوں کی تبدیلی، نئی مشنیں لگانے کی بھی اجازت لینا ہوگی،۔ ملازمین کا تحفظ نہ کرنے کی صورت میں قید اور جرمانہ کی سزا بھی دی جاسکے گی۔

FOLLOW US