Friday January 24, 2025

جنوری کے آخر تک روپے کی قدر اور ڈالر کی قیمت میں کیا بڑ ی تبد یلی آ نے وا لی پا کستا نی عو ام کیلئے ا ہم تر ین خبر آ گئی

جنوری کے آخر تک روپے کی قدر اور ڈالر کی قیمت میں کیا بڑ ی تبد یلی آ نے وا لی پا کستا نی عو ام کیلئے ا ہم تر ین خبر آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے میں زبردست تگڑا پن اور ڈالر کو ’’پولیو‘‘ ہونے کی خبر نے پاکستانیوں رقص پر مجبور کر دیا ۔۔آخر کا ر اچھی خبر آ ہی گئی ۔۔ جنوری کے آخر تک روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان، پاکستان کو ایک ہی ماہ کے دوران دوست ممالک سے 6 ارب ڈالرز ملنے کے امکان، متوقع پیکج ملنے کی صورت میں کمزور ہوتے روپے کی قدر میں کسی حد تک استحکام پیدا ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشکل معاشی حالات میں دوست ممالک نے مدد کیلئے اپنے ہاتھ آگے بڑھا دیے ہیں۔ خاص کر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اقتصادی پیکجز دے کر معاشی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے جنوری کے ماہ میں پاکستان کو اب تک کا سب سے بڑا امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔ جنوری کے ماہ میں دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالرز دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کا دعویٰ ہے کہ جنوری کا مہینہ ملک کے آئندہ معاشی حالات کی سمت تبدیل کرے گا کیونکہ رواں ماہ سعودی عرب کا مالیاتی پیکج مکمل ہوجائے گا۔

سعودی عرب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کئے جائیں گے جبکہ موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں ہی پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے تین ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔ چین بھی مالیاتی پیکج دے گا جس سے 2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جنوری میں ہی نئی انڈسٹریل اور نئی ٹیرف پالیسیاں بھی جاری کی جائیں گی جبکہ منی بجٹ بھی اسی ماہ پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔
آئی ایم ایف سے مالیاتی قرض کے حتمی مذکرات بھی جنوری میں ہوں گے۔ اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے دوست ممالک سے ایک ہی ماہ کے دوران اتنے بڑے امدادی پیکج کے حصول سے پاکستان کی معیشت پر کافی مثبت اثرات پڑیں گے۔ ایک جانب اتنے بڑے پیکج کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، تو وہیں ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوگی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 ارب ڈالرز ملنے کے بعد پاکستان میں مہنگائی کے طوفان میں بھی کسی حد تک کمی ضرور واقع ہوگی۔

FOLLOW US