Friday January 24, 2025

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی گاڑیوں کی قیمتیں تبدیل، آپ بھی خریدنے سے پہلے اصل قیمت جان لیں

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی گاڑیوں کی قیمتیں تبدیل، آپ بھی خریدنے سے پہلے اصل قیمت جان لیں

کراچی (ویب ڈیسک) سوزوکی کے بعد انڈس موٹر کمپنی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کہ وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر بیان کی گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی تیاری کا خرچ بڑھ رہاہےتفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی جانب سے 2018 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چارمرتبہ

اضافہ کیا گیا تھا تاہم حالیہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹیوٹا نے نئے سال کے آغاز میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں 75 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں۔کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی کی قیمت اب 19 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ 44 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 20 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 19 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اب 22 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 23 لاکھ 16 ہزار روپے سے بڑھا کر 23 لاکھ 73 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 22 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو اب 75 ہزار کے اضافے سے 23 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کرولا الٹس کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 24 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 25 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 27 لاکھ 64 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ

64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی ایک لاکھ روپے اضافے سے 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 28 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 28 لاکھ 34 ہزار روپے کی بجائے 29 لاکھ 59 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ہیلکس 4×2سنگل کیب ڈیک لیس کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 40 لاکھ 9 ہزار سے چھلانگ کر 41 لاکھ 59 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ہیلکس ریوو جی 2.8 کی قیمت 47 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 48 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 52 لاکھ 74 ہزار روپے کی بجائے 53 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔فورچنر4×2 ڈیزل اب 66 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔یہ خیال رہے کہ صارفین کو ہیلکس4×4کے مختلف ورژن کی خریداری پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ہیلکس ریوو جی ایم ٹی اور وی اے ٹی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔ فورچنر کے دونوں ورژن میں ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے ہے۔

FOLLOW US