Wednesday September 17, 2025

اٹلس ہنڈا کی نئی 125مو ٹر سائیکل کی لا نچ ہو نے سے قبل ہی تصو یر لیک ہو گئی ، دیکھ کر ہر کو ئی حیران رہ گیا

اٹلس ہنڈا کی نئی 125مو ٹر سائیکل کی لا نچ ہو نے سے قبل ہی تصو یر لیک ہو گئی ، دیکھ کر ہر کو ئی حیران رہ گیا

لا ہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں 5 جنوری کو لانچ کی جانے والی اٹلس ہنڈا کی نئی 125 سی سی موٹر سائیکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔ان تصاویر میں اس موٹر سائیکل کی خصوصیات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق اس موٹر سائیکل میں ہوا سے ٹھنڈا ہونے والا 4 اسٹروک او ایچ وی 125 سی سی انجن، خوبصورت ڈیزائن کے

ساتھ ہیڈا لائٹ، سیلف اسٹارٹ سسٹم، 5 گئیر ٹرانسمیشن اور اسٹائلش گرافکس کے ساتھ فیول ٹینک کا نیا ڈیزائن دیا گیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل کےشوقین افراد نے تصاویر کو دیکھتے ہوئے ملے جلے تاثرات دئیے، چند افراد نے نئے سٹائل کی تعریف کی جبکہ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن 125ڈیلکس موٹر سائیکل سے ملتا جلتا ہے۔ لاہور میں ایک موٹر سائیکل ڈیلر سے جب اس موٹر سائیکل کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس کی لانچنگ تقریب 5 جنوری کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی اور اس کی قیمت کا اعلان بھی اسی وقت کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس موٹر سائیکل میں انجن بیلنسر اور بٹر فلائی کاربوریٹر موجود نہیں ہیں۔