Wednesday January 22, 2025

روپے نے ڈالر کو اٹھا کر پٹخ ڈالا نئی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

روپے نے ڈالر کو اٹھا کر پٹخ ڈالا نئی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی،انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید،یواے ای درہم کی قیمت خرید اور چینی

یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں اضافہ، یورو، سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمت فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.92روپے سے گھٹ کر138.90روپے اورقیمت فروخت 139.02روپے سے گھٹ کر139.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے اورقیمت فروخت138.20روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں25پیسے اور قیمت فروخت میں45پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.25روپے سے گھٹ کر157.00روپے اورقیمت فروخت159.25روپے سے گھٹ کر158.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید174.80روپے سے بڑھ کر175.00روپے اورقیمت فروخت176.80روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے اورقیمت فروخت میں15پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.75روپے سے گھٹ کر36.70روپے اورقیمت فروخت37.25روپے سے گھٹ کر37.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.60 روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت38.10روپے سے گھٹ کر38.00روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

FOLLOW US