سونے کی قیمت نے کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے فروخت کرنے والوں کےلئے کروڑ پتی بننے کا سنہری موقع
کراچی (آئی این پی ) پاکستان میں سونے کی قیمت 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 54 ہزار 6 سو 55 روپے اور فی تولہ سونے کی قیمت 63 ہزار 7 سو 50 روپے تک جاپہنچی۔سونے کی قیمت سے متعلق آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید نے کہا کہ سونے کی نئی قیمتوں نے 26 نومبر 2012 کی 10 گرام سونے کی قیمت 54 ہزار 5 سو 14 روپے اور فی تولہ قیمت 63 ہزار 6 سو روپے کے ریکارڈ کو توڑ دیا ۔انہوں نے کہا کہ نومبر 2012 میں عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت ایک ہزار 7 سو 48 فی اونس تک جا پہنچی تھی جبکہ اس وقت فی ڈالر کی قیمت 95 روپے 90 پیسے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک سو 35 روپے تھی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار 2 سو 22 روپے فی اونس ہے۔انہوں نے بتایا کہ سونے کی مقامی قیمتوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے لیکن بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زیورات کی فروخت میں کمی آئی ہے۔صرافہ بازار کے صدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف حالیہ کارروائی کی وجہ سے کراچی کی جیولری مارکیٹ کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔