Wednesday September 17, 2025

حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی ،موٹرسائیکل مالکان یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی ،موٹرسائیکل مالکان یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں آج رات 12 بجے سے کل رات 10 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جب کہ مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، سجاول،

شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور قمبر میں کل ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ضلع دادو میں آج سے 31 اکتوبر تک ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ سانگھڑ میں 30 اور 31 اکتوبر اور خیرپور میں آج سے 2 نومبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ممنوع ہو گی۔اسی طرح جامشور، ٹھٹہ، میرپورخاص، سکھر اور کشمور میں آج اور کل جب کہ ٹنڈو محمد خان میں آج موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔