Thursday September 18, 2025

گاڑی مالکان کیلئے انتہائی اہم خبر! محکمہ ایکسائز نے ضروری اعلان کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک)گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، محکمہ ایکسائز نے سمارٹ کارڈز کے اجرا کیلئے قیمت 530 روپے مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے پچھلے کافی عرصہ سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن بکس ختم کرکے سمارٹ کارڈ شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے تھے جس کے لیے اب ڈی جی

ایکسائز کے آفس میں تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اسی حوالے سے سٹینڈنگ کمیٹی نے کارڈ کی قیمت 530 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے،ایکسائز افسران کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے کارڈ کا اجرا ممکنہ طور پر شروع ہوجائے گا۔کارڈ سکیورٹی فیچرڈ ہوگا اور سکین کرنے پر گاڑی اور مالک کی تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔