Saturday December 21, 2024

کیا یوٹیلٹی سٹورز کو واقعی بند کیا جا رہا ہے؟ حتمی اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کیا یوٹیلٹی سٹورز کو واقعی بند کیا جا رہا ہے؟ حتمی اعلان کردیا گیا.. ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے میڈیا میں کارپوریشن کی بندش بارچلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں حقیقت کے برعکس قرار دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے پروکیورمنٹ پر پابندی عارضی ہے جو بہت جلد ختم کر دی جائیگی،

 

کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔جمعرات کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کارپوریشن کی بندش کے بارے میں چلنے والی خبروں کو حقیقت کے برعکس قرار دیا اور اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی پلان زیر غور نہیں البتہ اس کی دوبارہ تشکیل نواور بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزارت صعنت و پیداوار کی طرف سے پروکیورمنٹ پر پابندی بھی اس ضمن میں ہے اور بہت جلد یعنی آئندہ ہفتے تک یہ پابندی بھی اٹھا لی جائے گی اور عوام کی سہولت میں اضافے کے لئے کارپوریشن کے تمام آپریشنز میں بہتری لائی جائے گی تاکہ ان کو سستی اور معیاری اشیاء خورد و نوش خریدنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کے کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے میڈیا میں کارپوریشن کی بندش بارچلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں حقیقت کے برعکس قرار دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے پروکیورمنٹ پر پابندی عارضی ہے جو بہت جلد ختم کر دی جائیگی، کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

FOLLOW US