Friday October 18, 2024

پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں کمی، فی لیٹر پٹرول کتنے روپے سستا ہو جائیگا؟رات کو عوام کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئندہ ماہ پیٹرول سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے اوگرا نے دو تجاویز تیار کر لی ہیں۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے 2 تجاویز تیار کرلی ہیں جس کے تحت ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 22 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کرنے کی تجویز

ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی خاصی کمی ہونے کا امکان ہے۔

FOLLOW US