کراچی (نیوزڈیسک )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزا ر روپے اضافہ ہو گیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 58ہزار 300روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 715روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 49ہزار 983روپے کا ہو گیا ہے ۔ادھر چاندی
کی قیمت 10روپے اضافے سے 800روپے فی تولہ ہو گئی ہے ۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کا اثر پڑا اور کرنسی بدلنے کی افواہوں پر بھی سونے کی قیمت بڑھی ہے ۔