Sunday November 24, 2024

ڈالر کو بڑا جھٹکا لگ گیا، روپے کا مارکیٹ میں تگڑا کم بیگ

کراچی (نیوزڈیسک) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 123روپے سے کم ہو کر122روپے پر آگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر30پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.25روپے

 

سے کم ہو کر123.90روپے اور قیمت فروخت 124.35روپے سے کم ہو کر124.05روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 122.50روپے سے گھٹ کر121.50روپے اور قیمت فروخت123.50روپے سے گھٹ کر122.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید 156روپے سے کم ہو کر154روپے اور قیمت فروخت159.80روپے سے کم ہو کر159روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید 138.50روپے اور قیمت فروخت 143.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

FOLLOW US