Friday November 1, 2024

ڈالر کے خریدار سر پکڑ کر بیٹھ گئے قیمت میں اچانک اتنی گراوٹ کہ کاروبار کے کاروبار تباہ روپے کی قدر میں اضافے سے پاکستانیوں نے سکھ کر سانس لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا اورمنگل کوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں اضافہ اہوا البتہ قیمت فروخت میں کمی ہوئی ۔ دیگر کرنسیوں میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اورسعودی ریال کی قدر میں بھی اضاف

 

ریکارڈ کیا گیاجب کہ یو اے ای درہم کی قدر میں ملا جلا رجحان اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔زرائع کے مطابق کرنسی ڈیلرز نے الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد قیمت خرید میں نمایاں کمی کرکے بڑے پیمانے پر ڈالر کی خریداری کی اور قیمت فروخت کو اس کے مقابلے میں اس تناسب سے کم نہیں کیا اور اب قیمت خرید کو بڑھا کر قیمت فروخت میں معمولی کمی کے زریعے ایک بار پھر کرنسی مارکیٹ کو اپنے کنٹرول میں لینا شروع کردیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو انٹر بینک ٹریڈنگ تعطیل کے پیش نظر اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز نے قیمت خرید گرا کر شہریوں کو مزید ڈالر گرنے سے ڈرا کر سستے ڈالر خریدے اور وہ پیر کو انٹر بینک میں بھی اسی تناسب سے ڈالر گرنے کی توقع

 

کررہے تھے لیکن انٹر بینک میں اس طرح کمی نہیں ہوئی جس کے بعد منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ رک گیا اورفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں40پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.80روپے سے بڑھ کر124.20روپے اور قیمت فروخت124.40روپے سے بڑھ کر124.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںبھی ڈالر کی قیمت خرید میں3.50روپے کا اضافہ ہوا جب کہ قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ہوئ جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے سے بڑھ کر121.50روپے اورقیمت فروخت123.00روپے سے گھٹ کر122.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قدر میں ایک روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں2.50روپے اور قیمت فروخت میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس کے نتیجے میںبالترتیب یوروکی قیمت خرید129.50روپے سے بڑھ کر131.50روپے اور قیمفروخت141.00روپے سے بڑھ کر142روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید145.50روپے سے بڑھ کر148روپے ا ور قیمت فروخت158.00روپے سے بڑھ کر159روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطاب سعودی ریال کی قدر میں25پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں1روپے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئیجس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.75روپے سے بڑھ کر30روپے اورقیمت فروخت32.25روپے سے بڑھ کر32.50روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید30.00روپے سے بڑھ کر31روپے اورقیمت فروخت33.00روپے سے گھٹ کر32.25روپے ہوگئی۔البتہ چینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.90روپے مستحکم رہی۔

FOLLOW US