Thursday September 18, 2025

اب جتنی چاہیں گاڑیاں خریدیں پاکستانیوں کے لئے خوشخبری آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر ) کا کہنا ہے کہ ٹیکس فائلر ہونے کی شرط 1000سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیاں خریدنے والوں کےلئے ہے ۔ اس سے کم سی سی کی گاڑیاںاور موٹر سائیکلوں کی خریداری اور رجسٹریشن کےلئے ٹیکس فائلر ہونا لازمی نہیں ہے۔ تاہم اس بارے میں تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور نے ایف بی آر حکام سے ملاقات کی اور فنانس بل 2018 پر وضاحت طلب کی، جس پر ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ 1000 سی سی سے نیچے کی گاڑیاں یا کمرشل وہیکلز سمیت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے لئے انکم ٹیکس فائلر ہونا ضروری نہیں ہے۔