Thursday September 19, 2024

ڈالر کے ہاتھوں طویل عرصہ پٹائی کے بعد روپے کا اچانک کم بیک قیمت بڑھ کر کتنی ہوگئی ، جان کرآپ کو بھی بےحد خوشی ہو گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلسل بے قدری کے بعد آخر کار روپے نے اپنا کم بیک شروع کر دیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد قدرے بہتری آئی ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی اورڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں پاکستانی روپے کے

مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی البتہ چینی یو آن کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق میں گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کی کمی اور اوپن مارکیٹ میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.52روپے سے گھٹ کر121.50روپے اور قیمت فروخت121.62روپے سے گھٹ کر121.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید123.80روپے سے گھٹ کر123.50روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے گھٹ کر124روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں ایک روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں1.75روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں یورو کی قیمت خرید142روپے سے گھٹ کر141روپے اور قیمت فروخت144روپے سے گھٹ کر143روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید162.25روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت164.25روپے سے گھٹ کر162.50روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں بھی15پیسے اور یو اے درہم کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید32.50روپے سے گھٹ کر32.35روپے اورقیمت فروخت32.90روپے سے گھٹ کر32.75روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید33.40روپے سے گھٹ کر33.30روپے اور قیمت فروخت33.80روپے سے گھٹ کر33.70روپے ہوگئی جب کہ چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے سے بڑھ کر18.80روپے اور قیمت فروخت19.50روپے سے بڑھ کر19.80روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

FOLLOW US