Sunday January 19, 2025

پیٹرول38 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے،جس کے پاکستان میں بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 38روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
ادھرعالمی مارکیٹ میں پیٹرول 12اور ڈیزل 9ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 102ڈالر فی بیرل ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 117ڈالر فی بیرل ہو گئی ، روپے کی قدر میں بہتری سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

FOLLOW US