Saturday January 18, 2025

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، ڈالر کی کمی میں تسلسل کو آج ایک مہینہ پورا ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 1 روپیہ 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ 5 ستمبر کو ڈالر 307.10 روپے پر تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے سستا ہواہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 230 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 47 ہزار 310 پوائنٹس پر آ چکا ہے ۔

FOLLOW US