کراچی : ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔آج بھی انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدستور مضبوطی کی جانب گامزن رہا۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مزید اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آگئی،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تسلسل سے کم ہو رہی ہے،آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 284.50 روپے کا ہو گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں منگل کو بھی روپیہ مضبوط رہا اور ڈالرکی قدر میں کمی ہوئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/7gpAlrU3K4#SBPExchangeRate pic.twitter.com/TgifPc4YOj
— SBP (@StateBank_Pak) October 4, 2023