Saturday January 18, 2025

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آ گئی

لاہور : سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آ گئی، ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بھی ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 2 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 لاکھ 92 ہزار روپے ہو گئی۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار روپے کمی سے 1 لاکھ 64 ہزار روپے ہو گئی۔ سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔ آج بھی انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدستور مضبوطی کی جانب گامزن رہا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مزید اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آگئی،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا۔

FOLLOW US