Wednesday December 4, 2024

روپیہ مسلسل مہنگا، انٹربینک میں ڈالر انتہائی سطح سے 44 روپے نیچے آگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کی ابتداء میں انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہو کر 287 روپے 70 پیسے پر آگیا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک روپے سے زائد کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر اپنی انتاہئی سطح پر سے تقریباً 44 روپے نیچے آگیا ہے جب کہ ڈالر کی گراوٹ کا یہ مسلسل 17واں روز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 288 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت خرید اور فروخت ایک روپے اضافے کے بعد بالترتیب 287 اور 290 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 385 ہوگیا جو گزشتہ روز 46 ہزار 365 پر بند ہوا تھا۔

FOLLOW US