Saturday January 18, 2025

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی

کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے تک سستا ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک اور حکومت کی کارروائیوں کے بعدڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، آج بھی کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 290 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تقریبا ایک روپیہ کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 288.80 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

FOLLOW US