Thursday November 21, 2024

روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 16ویں روز سستا ہوگیا

پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مسلسل 16ویں روز سستا ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 10 پیسے کمی کے بعد ڈالر 288 روپے 70 پیسے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 289 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس 17 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 259 پر آگیا جو گزشتہ روز 46 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

FOLLOW US