Saturday January 18, 2025

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں13 ویں روز بھی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے اور انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 2 پیسے کم ہوکر 291.76 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 292.78 روپے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر بلند ترین سطح سے 15.34 روپے کم ہوئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 293.50 روپے ہے۔

FOLLOW US