Saturday May 4, 2024

ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، روپیہ مزید مہنگا ہوگیا

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 2 پیسے کمی کے بعد 291 روپے 75 پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 10 پیسے کمی کے بعد ڈالر 292 روپے 78 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 293 روپے جب کہ قیمت فروخت 296 روپے تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 76 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 278 پر پہنچ گیا ہے جوہ گزشتہ روز 46 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

FOLLOW US