Sunday January 19, 2025

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ ہی دیر کے بعدڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ ہی دیر کے بعدڈالر کی قیمت میں 1.45 روپے کمی ہوئی جس کے بعدڈالر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہواتھا ۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو پچانوے روپے چورانوے پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 175پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 900 ہوگیا۔

FOLLOW US