Sunday January 19, 2025

روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروبار کے ابتداء میں انٹر بینک میں ایک روپے 4 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 295 روپے 82 میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کا بھاؤ 296 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔

FOLLOW US