Saturday November 23, 2024

ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی اسٹاک مارکیٹ میں 46 ہزار کی حد بحال

کراچی: پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں 1 روپے 15 پیسے کی مزید کمی کے بعد ڈالر کا لین دین 296 روپے 80 پیسے میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 10 روپے 20 پیسے سستا ہوا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 297 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھے جانے کے باعث 46 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 352 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 22 پر آگیا جو کہ گزشتہ روز 45 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

FOLLOW US