Sunday January 19, 2025

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روزصرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 292روپے ہو گئی جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 91ہزار 188روپے میں فروخت ہوا ۔
اسی طرح صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 3100 اضافے سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 500روپے رہی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا، جسے منگل کے روز فل اسٹاپ لگ گیا۔ منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہوکر 1911 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک میں ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث سونے کے نرخوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے 30 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تا کہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں۔

FOLLOW US