Saturday January 18, 2025

روپیہ کی قدر میں مسلسل اضافہ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے فوری بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1.29پیسے سستا ہونے کے بعد 298.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ایک روپے 27 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 299 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

FOLLOW US