Saturday January 18, 2025

اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹربینک سے بھی سستا ہو گیا

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹربینک میں سے بھی سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 298 روپے تک ہونے لگی۔ گذشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے پر بند ہوا تھا۔ جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.55 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 301.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 302.95 روپے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں ڈالر سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے ہیں۔

FOLLOW US