Saturday January 18, 2025

ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی

کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں2.24روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 300.70 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5.60 روپے تک نیچے آیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 300 روپے 50 پیسے پر آ گیاہے ، ڈالر ریکارڈ قیمت سے 32.50 روپے تک سستا ہو چکاہے ۔

FOLLOW US