Sunday November 24, 2024

ڈالر مزید کتنا سستا ہوگا؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

کراچی : صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ یقین دہانی کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری آگئی تو ڈالر250 روپے تک آجائے گا، ایکسچنیج کمپنیوں میں ڈالر فروخت کرنے رش لگا رہا تو اگلے ہفتے ڈالر300 روپے سے نیچے آجائےگا۔ تفصیلات کے مطابق صدرفاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بند کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے، جبکہ ایکسچینج کمپنیاں پوری دنیا میں موجود ہیں۔

3 دنوں میں اسٹیٹ بینک کو3 ملین ڈالر جمع کرا دیئے ہیں، تمام ایکسچنیج کمپنیر کے پاس ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش ہے، یہی صورتحال رہی تو اگلے ہفتے ڈالر تین سو روپے سے نیچے آجائےگا۔ آئندہ دنوں میں بیرونی سرمایہ کاری آنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، یقین دہانی کے مطابق اگر بیرونی سرمایہ کاری آگئی تو ڈالر250 روپے تک آجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2010 سے اب تک ایکسچینج کمپنیاں ملک میں 50 ارب ڈالر لائی ہیں۔ جن میں حکومت کو 31 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے ذریعے اور21 ارب ڈالر عوام کو فروخت کئے ہیں۔ ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں کو بند کرکے بینکوں کے ذریعے غیرملکی کرنسی کی فروخت سے نقصان ہوگا کیونکہ بینک سٹے بازی میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ملک میہں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ایک ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت 28 ہزار روپے کم ہوگئی۔

FOLLOW US