Friday May 3, 2024

ڈالر 5 روپے مزید سستاہو گیا

کراچی : حکومتی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روز کے دوران حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے ، آج ایک مرتبہ پھر سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد 307 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل سینئر صحافی اقرار الحسن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایکسچینج کمپنیوں میں سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 807 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 84 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 892 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

FOLLOW US