کراچی : حکومت کی رخصتی کے بعد بھی روپے کی بے قدری کم نہ ہوسکی اور ڈالر کے ریٹ مزید بڑھ گئے۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرمزیدمہنگا ہو گیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 سے بڑھ کر 300 روپے پر چلا گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
ڈالر 291 روپے سے تجاوز کرگیا ۔انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 291 روپے 75 پیسے ہو گئی۔ڈالر کی قیمت میں پچھلے ایک ہفتے میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔12 اگست کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر287.60روپے سے بڑھ کر288.80روپے ہو گئی اسی طرح 2روپے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر295روپے سے بڑھ کر297روپے پر جا پہنچی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 2.80 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر323.20 روپے سے بڑھ کر326رپے ہو گئی اسی طرح3.30روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر374.70روپے سے بڑھ کر378روپے پر جا پہنچی ۔