Sunday January 19, 2025

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد : ملک میں یوم آزادی کے موقع پر آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت14 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 24 روپے فی لٹر اضافے کی توقع ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ملک میں بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے پیش نظر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، سابق وزیراعظم شہبازشریف اس پر واضح کہہ چکے ہیں

کہ حکومت آئی ایم ایف معاہدے کے تحت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کیلئے مجبور ہے، لیکن حکومت کی کوشش کے کہ عوام کو ہر طرح ریلیف بھی فراہم کرے۔ یاد رہے یکم اگست کو حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں20 روپے تک اضافہ کیا جاچکا ہے۔

FOLLOW US