Friday November 22, 2024

ملک میں 15اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافےکا امکان

اسلام آباد : ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافےکا امکان طاہر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےپاکستان میں15اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 15روپےفی لیٹراضافےکا امکان ہے، جبکہ وجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ یکم اگست کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔

جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔ سابق وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔

FOLLOW US