Saturday January 18, 2025

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 285 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی

لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 285 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،انٹر بینک میں ڈالر285اور اوپن مارکیٹ میں287روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.25روپے اضافہ سےروپے سے بڑھ کر285.04روپے کی سطح پر پہنچ گئی،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت50پیسہ اضافہ سے286.50روپے سے بڑھ کر 287روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارچ 2023 میں ملک میں اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی 50 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 35 فیصد سے زائد رہی، جو ملکی تاریخ میں مہنگائی کی سب سے بلند ترین شرح ہے۔

FOLLOW US