Monday January 20, 2025

رمضان المبارک آتے ہی تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں نمایاں اضافہ ہو گیا

سکھر: مہنگائی کے باعث رمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصدتک اضافہ، ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس ایام میں لوگ زیادہ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں ،شہریوں کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث رمضان المبارک میں اللہ کے حضورسربسجود ہونے اورحمدوثنائ کیلئے تسبیح، ٹوپیوں اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان اشیا کی قیمتیں بھی 10 سے 15 فیصدتک بڑھ گئی ہے،

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر میں عام اشیاء کے ساتھ کچھ خاص اشیائ کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے،ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہِ مقدس میں لوگوں کا ذوقِ عبادت بڑھ جاتا ہے، اس مہینے میں بازاروں میں عام استعمال کی اشیائ کے ساتھ ساتھ مسواک، تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی خریداری کرتے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کے ایصال ِ ثواب کیلئے قرآن پاک مساجد کو ہدیہ بھی کرتے ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس ایام میں لوگ زیادہ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں اور ذکر اذکار کیلئے تسبیح خریدتے ہیں،اس بابرکت مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں جبکہ علما کرام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اللہ کے طرف سے مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے، اس لئے اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کیلئے جہاں عبادت پر توجہ ضروری ہے

FOLLOW US