Saturday November 23, 2024

نان بائیوں کا روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان

لاہور: آٹا مہنگا ہونے کے بعد روٹی بھی مہنگی ہو گئی۔ لاہور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔نائی بائی ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ آٹا مہنگا ہو چکا ہے اس لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کر سکتے ہیں۔جمعرات یا جمعہ کو ہر صورت قیمت بڑھا دیں گے۔شہریوں کی جانب سے روٹی مہنگی ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ غریب روٹی کو بھی ترسیں گے۔

دوسری جانب کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہریوں کو مفت آٹا فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر ،ایڈیشنل کمشنرز اور اے سیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ آٹا فراہمی کے حوالے سے زوم لنک کے ذریعے افسران کی فیلڈ میں موجودگی مانیٹر ہوگی تمام اے سیز وافسران فیلڈ میں ہونگے ۔ افسران مانیٹرز ہر سیل پوائنٹ کو خود چیک کریںگے۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی آسانی کیلئے تمام وسائیل بروئے کار لائے جائیں ،آٹا سنٹرز میں نشست گاہوں اور پینے کے پانی کا انتظام کریں، ٹرکنگ پوانٹس کو کھلی ،محفوظ اور شہریوں کی سہولت کے مقام پر کھڑا کیا جائے۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بہترین کیو مینیجمنٹ آسانی کے ساتھ فری آٹا فراہمی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر سکیننگ کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے،۔شہری شناختی کارڈ نمبر کو 8070پر بھیج کر اہل ہونے کی تصدیق کر کے آئیں۔

FOLLOW US