Sunday January 19, 2025

10 کلو والا سرکاری آٹے کا تھیلا 510 روپے مہنگا، اطلاق کب سے ہو گا؟

لاہور: 10 کلو والا سرکاری آٹے کا تھیلا 510 روپے مہنگا ہو گیا، 10 کلو والے سرکاری آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 1158 روپے ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹا کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا نفاذ کردیاگیا،فلور ملز کو فروخت کی جانیوالی سرکاری گندم کی قیمت میں 1600 روپے فی من اضافہ کیاگیا،سرکاری گندم کی قیمت 2300 روپے سے بڑھا کر 3900 روپے فی من ہو گئی ۔

10 کلو سرکاری آٹا تھیلا کی قیمت میں 510 روپے اضافہ کیاگیا،10 کلو سرکاری آٹا تھیلا کی قیمت 648 روپے سے بڑھ کر 1158 روپے ہو گئی ،فلور ملز کو گزشتہ روز کا سرکاری گندم کوٹہ 3900 روپے قیمت کے مطابق جاری ہوا،سرکاری آٹا تھیلا کی نئی قیمت کا اطلاق کل سے ہو گا۔

FOLLOW US