Monday January 20, 2025

چینی کمپنی نے پاکستان میں کم قیمت 250 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروا دی

لاہور : چینی کمپنی نے پاکستان میں کم قیمت 250 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروا دی، سپر پاور نامی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی جدید خصوصیات کی حامل سلطان 250 سی سی موٹر سائیکل کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کچھ برس کے دوران جدید اور ہیوی موٹر سائیکلوں کے استعمال اور خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

دنیا کی کئی مشہور کمپنیوں نے پاکستان میں ہیوی موٹر سائیکلوں کے کئی جدید ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔ اسی سلسلے میں اب ایک چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں جدید ہیوی بائیک متعارف کروا دی ہے۔ چینی کمپنی نے دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں قدرے کم قیمت پر 250 سی سی موٹر سائیکل پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی ہے۔ سوپر پاور نامی چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سلطان 250 سی سی ہیوی موٹر سائیکل فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔ اس موٹر سائیکل میں کئی جدید خصوصی شامل ہیں۔ سوپر پاور کی سلطان 250 سی سی میں 12 لیٹر پیٹرول والا ٹینک موجود ہے۔

سوپر پاور سلطان 250 سی سی ایک لیٹر میں 25 سے 26 کلومیٹر کی مائلج دیتی ہے۔ سوپر پاور سلطان میں اگلے اور پچھلے دونوں پہیوں میں ڈسک بریک بھی شامل کی گئی ہے۔ سوپر پاور سلطان ابتدائی طور پر کالے اور سفید رنگ میں دستیاب ہوگی۔ جبکہ ابتدائی طور پر سوپر پاور سلطان 250 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ سوپر پاور سلطان 250 سی سی کی قیمت دیگر کمپنیوں کی ہیوی بائیکس کی قیمت کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

FOLLOW US