Thursday September 18, 2025

اٹلی کے 1100اور 125 سی سی خوبصورت ہیوی بائیک پاکستان میں فروخت کےلئے پیش ۔۔ قیمتیں جان کر آپ کو شدید حیرانی ہو گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں موٹرسائیکل کے شوقین لوگوں کی کمی نہیں ۔ خاص طور پر نوجوان ہر کمپنی کے موٹر سائیکلوں کے نئے آنے والے ماڈلز اور ان کی قیمتوں کے معاملے میں خاصے باخبر رہتے ہیں ۔ اور کسی کو بھی رضا کارانہ طور پر معلومات فراہم کرنے کےلئے ان کے پاس حیران کن اعداد و شمار ذخیرہ ہوتے ہیں ۔ اسی بات کو مد نظر

رکھتے ہوئے ایک اطالوی کمپنی نے بھی 125سی سی اور 1100سی سی کے موٹر سائیکل پاکستان میں فروخت کےلئے پیش کردیے ہیں ۔ عالمی شہرت یافتہ اٹالین کمپنی اپریلیا ٹونو اپنے 1100سی سی موٹر سائیکل پاکستان میں 22لاکھ 50ہزار روپے جبکہ 125سی سی موٹر سائیکل 6لاکھ 25ہزار روپے میں فروخت کرنے کےلئے تیار ہے۔ تاہم ان بھاری بھرکم نرخوں کو دیکھ کر ایسا نہیں لگ رہا کہ یہ موٹر سائیکل پاکستان میں گاہکوں کی توجہ حاصل کرسکیں گے ۔