Monday January 20, 2025

عوام پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے ریلیف سے محروم رہ گئے

اسلام آباد : عوام پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے ریلیف سے محروم رہ گئے، حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 45 فیصد اضافہ کر دیا، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 14 روپے 84 پیسے اضافے سے 47 روپے پیسے مقرر کر دی گئی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عوام کو 16 اکتوبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 15 روپے تک کمی کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ وگرا اعداد و شمار کے مطابق 16 اکتوبرکو پٹرول پر لیوی میں 45 فیصد اضافہ کیا گیا، آئی ایم ایف نے یکم جنوری تک لیوی 50 روپے فی لٹر کرنے کی شرط پرنئی قسط جاری کی تھی

جس کے تھت پٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ 16 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کم نہ ہو سکی، جبکہ ڈیزل پر ڈویلپمنٹ لیوی میں 5 روپے 44 پیسے کمی کی گئی۔ ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی 12 روپے 58 پیسے سے کم کر کے 7 روپے 14 پیسے فی لٹرکردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کم نہ کی جاتی تو قیمت میں اضافہ ہو جاتا۔ واضح رہے کہ حکومت نے 15 اکتوبر کو رواں ماہ کے بقیہ ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے رواں ماہ کے بقیہ ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی، تاہم ڈالر اور عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باجود وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی سفارش کی گئی تھی، جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت ہوئی جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

FOLLOW US