اسلام آباد: پیاز، ٹماٹر، چائے کی پتی، ڈبل روٹی، دالیں، مرغی، ، دودھ ، دہی ، مٹن ، انڈے، چاول اور صابن سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 30.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں چالیس روپے تیرہ پیسے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اکتالیس روپے گیارہ پیسے جب کہ ایک سو نوے گرام چائے کی پتی کی قیمت میں آٹھ روپے پینتیس پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے تحت دال چنا کی فی کلو قیمت میں اکیاسی پیسے اور دال مونگ فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ زندہ مرغی کی قیمت بھی ایک روپے پچاسی پیسے بڑھ گئی ہے۔ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دودھ ، دہی ، مٹن ، انڈے، چاول اور کپڑے دھونے کا صابن بھی مہنگا ہو گیا ہے۔مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریاتاعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی 4.14 فیصد اور آٹا اوسطاً 2.99 فیصد سستا ہوا ہے جب کہ دال مسور، کیلا، کوکنگ آئل، گھی، لہسن، چینی، آلو اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔