Monday January 20, 2025

اسحاق ڈار کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 13 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 10 روپے 78 پیسے کمی کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر لیوی 32روپے 42 پیسے جب کہ ڈیزل پر لیوی 12روپے58 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر 15 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 10 روپے فی لیٹر رکھی گئی۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا۔

FOLLOW US