Saturday April 27, 2024

لیگی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا ، پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے کا اضافہ ؟

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور حملہ کردیا، بجلی کی قیمت تقریباً آٹھ روپے فی یونٹ بڑھانے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 30 روپے اضافہ کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لٹر سے تجاوز کرگئیں۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 209 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

بظاہر سادہ نظر آنیوالا سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اصل میں کتنا شاطر اور کرپٹ انسان تھا؟فرح گوگی ، بشریٰ بی بی اور صوفیہ عثمان کا عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے میںکیا کردار رہا؟عثمان بزدار کے اثاثوں میں ہوشربا اضافے کی تفصیلات آگئیں

ڈیزل کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 204 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لٹر اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل 27 مئی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 روپے فی لٹر بڑھائی گئی تھیں۔

یہ توہوناہی تھا،آٹا، دالیں، چاول، تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

FOLLOW US