Monday November 25, 2024

حکومت کا رات کی تاریکی میں سوئی ہوئی پاکستانی قوم پر پٹرول بم حملہ ، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد:حکومت نے رات کے آخری پہر مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں ستائی ہوئی پاکستانی عوام پر ’پٹرول بم‘ گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضاٖفہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ’ریلیف پیکج‘ کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

خاتون کو ہراساں کرنے پر کشمالہ طارق نے پیمرا کے سابق ڈائریکٹر جنرل کو جھٹکا دے دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈرسے ہاتھ ملانے کا مطلب کرپشن کو جائزتسلیم کرنا ہے، عمران خان کا دوٹوک اعلان

FOLLOW US