Sunday January 19, 2025

اب سستے نہیں مہنگے سمارٹ فونز خریدیں، حکومت نے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں بڑی کمی کر دی

اسلام آباد:اب سستے نہیں مہنگے سمارٹ فونز خریدیں، حکومت نے مہنگے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا- تفصیلات کےمطابق سمارٹ فون صارفین اب مہنگے سمارٹ فون خریدینے کی تیاری کر لیں، کیونکہ حکومت کی جانب سے مہنگے سمارٹ فون اب سستے کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، حکومت نے مہنگے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی ہے- 500 ڈالرز سے کم اور 350 ڈالرز سے زیادہ قیمت والے موبائل فون کی ڈیوٹی 17 ہزار 6 سو 50 روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے فی سیٹ کردی گئی ہے جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 31ہزار 5 سو20 روپے سے کم کر کے 22 ہزار کردی گئی ہے۔ ایف بی آر نے تخمینہ لگایا ہے کہ تین سلیبز میں اضافے سے مزید 16 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

مجھے دھمکی نہ دیں گولی چلائیں ،راشد سومرو کی دھرنا دینے اور رینجرز سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

تاہم دوسری جانب چھوٹے موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر یہ ہے کہ چھوٹے موبائل فون پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے-رپورٹ کے مطابق جن سیٹ کی قیمت 100 ڈالرز سے زیادہ ہے اور 200 ڈالرز سے کم ہے ایسے موبائل فونز کی ریگیولیٹری ڈیوٹی 4ہزار 5 سو 10 سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔ جن موبائل فونز کی قیمت 200 ڈالرز سے زیادہ اور 350 ڈالرز سے کم ہے ان پر ریگیولیٹری ڈیوٹی 6 ہزار 180 سے بڑھا کر 11 ہزار روپے پر سیٹ کردی گئی ہے۔ چند موبائل فون کمپنیاں جو کہ پاکستان میں کافی حد تک پذیرائی حاصل کر چکی ہیں اور لوگ بھی ان کے علاوہ دورے برانڈز کا انتخاب نہیں کرتے ہیں۔ اسکے برعکس موبائل بنانے والی پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت نے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی ویلیو کے مطابق 6 مختلف سلیبز پر ٹیکس عائد کرنے کے لئے پر نظر ثانی کردی۔ ایک درآمد شدہ ڈیوٹی 30 ڈالرتک کی قیمت والے موبائل فونز پر ڈیوٹی 300 روپے ہی رہے گی ، جبکہ ایسے موبائل جن کی ویلیو 30 ڈالرز سے زیادہ اور 100 ڈالر سے کم ہے ان پر فی موبائل 3000 روپے تک برآمدی ٹیکس لیا جائے گا اس سے قبل فی موبائل ریگیولیٹری ریٹ 2ہزار 9سو 40 روپے تھا۔ دوسری جانب وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں 5 جی پاکستان میں لانچ ہو جائے گا۔

’پاکستان تحریک انصاف مجھے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لیے بے تاب ہے ‘ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا تہلکہ خیز دعویٰ

ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کر دیا۔ بجٹ میں آئی ٹی کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے۔موبائل کالزپر ٹیکس لگنے پر وزارت آئی ٹی نے اعتراض اٹھایا تھا،ایف بی آر نے ٹیکس لگایا تو ہم نے اعتراض کیا،وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی اور فوری طور پر اسے نکلوایا گیا ۔ ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے کہا کہ رواں مالی سال 20 ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کیا۔
اب 18 کروڑ 20 لاکھ افراد کے پاس موبائل فون ہیں۔امین الحق نے کہا کہ رواں سال آئی ٹی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالر ہو گی۔ملک میں موبائل فون بننا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ کے ساتھ 7 ایکڑ زمین پر آئی ٹی پارک بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 17کروڑ اسمارٹ فونز تھے۔براڈ بینڈ 7کروڑ سے 10 کروڑ ہو چکے ہیں۔اگلے سال دسمبر میں 5جی پاکستان میں لانچ ہو جائے گا،ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کر دیے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعمال کر سکیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے فون کالز،ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

FOLLOW US