Thursday January 23, 2025

ایک مہینے میں مہنگائی کا دوسرا تحفہ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: ایک مہینے میں مہنگائی کا دوسرا تحفہ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری پر غور کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 114 روپے ہوگئی۔ اس سے قبل گزشتہ روز اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ سمری میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔

پاکستان میں کہاں کہاں بارشیں ہونگی ؟ محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 4 دن قبل پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی تھی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔
مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس 9 عشاریہ 15 فیصد سے کم کر کے 6 عشاریہ 70 فیصد، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد 2 روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس کم کر کے صرف عشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے حکومت نے 16 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا تھا۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا تھا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی تھی۔

خوشاب : توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگا کر بینک منیجر کوقتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیاعدالت نے گارڈ کو مجموعی طور 2 بار سزائے موت، 12سال قید اور 11 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

FOLLOW US