Friday April 26, 2024

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کر دی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس 9 عشاریہ 15 فیصد سے کم کر کے 6 عشاریہ 70 فیصد، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد 2 روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس کم کر کے صرف عشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کی 16 تاریخ کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا تھا۔ 16 جون کو پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 83 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 53 پیسے کی کمی کردی گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستان آنے کیلئے بے تاب

پٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے سے کم کرکے 2 روپے 97 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے سے کم کرکے 3 روپے 61 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔ اسی طرح پٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس31 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 26 پیسے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔ اسی طرح پٹرول پر سیلز ٹیکس 15 روپے77 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 9 پیسے سے 16 روپے 35 پیسے کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے حکومت نے 15 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کر دیا تھا۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی تھی۔

عزیر بلوچ کے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات آصف زرداری کی14 شوگر ملوںاوربلاول ہاؤس کے گردو نواح میں 40بنگلوں پر قبضہ کروانے میں مدد کی

FOLLOW US